Gmail

Gmail میں ان پٹ ٹولز ترتیب دینے کا طریقہ جلدی سے جاننے کیلئے یہ ویڈیو چیک کریں۔

Gmail میں ان پٹ ٹولز فعال کرنے کیلئے ان مراحل کی پیروی کریں:

  1. اوپر دائیں طرف گیئر کے آئیکن پر کلک کریں، پھر "ترتیبات" کو منتخب کریں۔
  2. عمومی ٹیب میں، "زبان" کے سیکشن کے تحت "ان پٹ ٹولز فعال کریں" کے آگے موجود چیک باکس کو منتخب کریں۔
  3. ظاہر ہونے والے "ان پٹ ٹولز" کی ترتیب کے ڈائلاگ میں "سبھی ان پٹ ٹولز" کی فیلڈ سے اپنی پسند کا ان پٹ ٹول منتخب کریں اور خاکستری تیر کے نشان پر کلک کریں تاکہ یہ "منتخب کردہ ان پٹ ٹولز" کی فیلڈ میں ظاہر ہوجائے۔
    • آپ ان پٹ ٹول کو "منتخب کردہ ان پٹ ٹولز" کی فیلڈ میں شامل کرنے کیلئے اس پر دوہرا کلک بھی کرسکتے ہیں
    • آپ کسی ٹول پر کلک کر کے اور ظاہر ہونے والے اوپر/ نیچے کے تیر کے نشان پر کلک کر کے منتخب کردہ ان پٹ ٹولز کو دوبارہ ترتیب دے سکتے ہیں
  4. ترتیب کے ڈائلاگ میں ٹھیک ہے پر کلک کریں
  5. عمومی ٹیب کے نچلے حصہ میں تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں

ان پٹ ٹولز فعال کر لینے پر آپ کو گیئر کے آئیکن کے بائیں سمت ان پٹ ٹولز کا ایک آئیکن نظر آئے گا، جیسے ۔

یہ Gmail بلاگ اشاعت (Google اور انٹرپرائز بلاگز دونوں میں شائع شدہ) بتاتی ہے کہ ان پٹ ٹولز Gmail میں زبانوں کے درمیان کس طرح مزید آسانی سے مواصلت کرتا ہے۔

انفرادی ان پٹ ٹولز کے طریقۂ استعمال کی بابت متعلقہ مضامین: