ہینڈ رائٹنگ

ہینڈ رائٹنگ ان پٹ آپ کو ماؤس یا ٹریک پیڈ سے براہ راست الفاظ لکھنے دیتا ہے۔ ہینڈ رائٹنگ 50 سے زیادہ زبانوں کا تعاون کرتا ہے۔

ہینڈ رائٹنگ ان پٹ کا استعمال کرنے کیلئے پہلا مرحلہ ان پٹ ٹولز فعال کرنا ہے۔ تلاش, Gmail, Google Drive, Youtube, Translate, Chrome اور Chrome OS میں ان پٹ ٹولز فعال کرنے کیلئے ہدایات کی پیروی کریں۔ نوٹ کریں کہ کچھ زبانوں کا ہینڈ رائٹنگ ان پٹ ممکن ہے اوپر موجود کچھ پروڈکٹس میں دستیاب نہ ہو۔

Google ان پٹ ٹولز Chrome ایکسٹینشن میں ہینڈ رائٹنگ ان پٹ استعمال کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے یہ ٹیوٹوریل ویڈیو دیکھیں۔

ہینڈ رائٹنگ ان پٹ کی نمائندگی ایک پنسل کے ذریعے کی جاتی ہے۔ہینڈ رائٹنگ ان پٹ استعمال کرتے وقت اپنا ٹریک پیڈ/ماؤس ہینڈ رائٹنگ پینل پر منتقل کریں۔ حروف بنانے کیلئے ٹریک پیڈ/ماؤس کو نیچے کی طرف دبائے رکھیں۔ آپ کی ہینڈ رائٹنگ سے مماثل امیدوار حروف ڈسپلے ہوں گے۔ حرف پر کلک کر کے ایک امیدوار منتخب کریں، یا پہلا امیدوار منتخب کرنے کیلئے انٹر یا اسپیس کلید دبائیں۔