Google ان پٹ ٹولز Chrome ایکسٹینشن

Google ان پٹ ٹولز Chrome ایکسٹینشن صارفین کو Chrome میں کسی بھی ویب صفحہ میں ان پٹ ٹولز استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ان پٹ ٹولز Chrome ایکسٹینشن کا استعمال کرنے کیلئے ان اقدامات کی پیروی کریں:

  1. Google ان پٹ ٹولز انسٹال کریں
  2. ایکسٹینشن کے آئیکن پر کلک کریں اور "ایکسٹینشن کے اختیارات" کو منتخب کریں
  3. "ایکسٹینشن کے اختیارات" والے صفحہ میں بائیں سے دائیں اپنی پسند کا ان پٹ ٹول منتخب کریں۔
  4. ان پٹ ٹول شامل کرنے کیلئے بائیں سمت دوہرا کلک کریں۔ کسی انتخاب کو ہٹانے کیلئے دائیں سمت دوہرا کلک کریں۔
  5. دائیں جانب ایک ان پٹ ٹول پر کلک کر کے اور اوپر کی طرف تیر کا نشان اور نیچے کی طرف تیر کا نشان آئیکنز پر کلک کر کے منتخب کردہ ان پٹ ٹولز مرتب کریں۔

کوئی ان پٹ ٹول استعمال کرنے کیلئے ایکسٹینشن کے آئیکن پر کلک کریں۔ ظاہر ہونے والے ڈراپ ڈاؤن مینو میں مطلوبہ ان پٹ ٹول منتخب کریں۔ ایک ان پٹ ٹول آن ہونے کے ساتھ ایکسٹینشن کا بٹن ایک پورا رنگین آئیکن، جیسے ، بن جاتا ہے۔ کوئی ان پٹ ٹول آف ہونے پر بٹن خاکستری رنگ کا ہوجاتا ہے۔ "آف کریں" پر کلک کرنے سے ایک ان پٹ ٹول ٹوگل آف ہوجائے گا۔ آپ ٹوگل آن/آف کرنے کیلئے منتخب کردہ ان پٹ ٹولز پر بھی کلک کرسکتے ہیں۔

اب آپ نے ایک ان پٹ ٹول ٹوگل آن کرلیا ہے، لہذا ایک ویب صفحہ کھولیں، کرسر کو ان پٹ باکس میں لے جائیں، اور ٹائپ کرنا شروع کریں۔ اگر اس سے کام نہیں چلتا ہے تو پر کلک کر کے ویب صفحہ کی تازہ کاری کریں۔

انفرادی ان پٹ ٹولز کے طریقۂ استعمال کی بابت متعلقہ مضامین: