chacha cricket or sahafi bhaarti visa se mehroom

چاچا کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے سے محروم۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دہائیوں سے سپورٹ کرنے والے کرکٹ کے سب سے بڑے مداحوں میں سے ایک صوفی عبدالجلیل المعروف ’چاچا کرکٹ‘ بھی بھارتی ویزے کے منتظر ہیں۔ چاچا کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت جا کر ورلڈکپ دیکھنا اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہتا ہوں، ابھی تک بہت مشکل درپیش آرہی ہے، پتہ ہی نہیں بھارت کے ویزے کیسے لگنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے فون آرہے ہیں کہ چاچا جی کیا آپ بھارت ورلڈ کپ میں سپورٹ کے لیے جائیں گے؟ سری لنکا، بنگلادیش، امریکا سے شائقین کرکٹ بھارت پہنچ چکے ہیں لیکن ہمیں ویزا نہیں مل رہا۔بزرگ کرکٹ فین کا کہنا تھا کہ میں بھارت جا کر پاکستان کا پرچم لہرانا چاہتا ہوں، میری بھارتی حکومت سے گزارش ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے ویزوں میں نرمی برتیں۔چاچا کرکٹ نے کہا کہ ذکا اشرف سے بھی گزارش ہے کہ ہمارے لیے بھارتی ویزوں کے اجراء میں آسانی پیدا فرمائیں، پی سی بی پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بھارتی ویزوں میں مدد کرے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی تاخیر سے بھارتی ویزوں کا اجراء ہوا جبکہ فینز اور صحافیوں کے لیے بھی ابھی تک کسی پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں